سندھ حکومت کو آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا

مالی سال 2018-19کا بجٹ تیار نہ ہوسکا،تاریخ تبدیل ،8 مئی کے بعد پیش کیاجائے گا

بدھ 2 مئی 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سندھ حکومت کو آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا، مالی سال 2018-19کا بجٹ تیار نہ ہوسکا،سندھ بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ 8 مئی کے بعد پیش کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت پورے مالی سال کا بجٹ تیارکرے گی جبکہ تین ماہ کا بجٹ منظور کرایا جائیگا۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نئی اسکیم شامل نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی نیا ٹیکس لگایا جائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ بجٹ کی تیاری میں تاخیر محصولات کی وصولی کے ہدف اور غیر ترقیاتی مصارف کے تعین میں ردوبدل کے باعث بجٹ کی تاریخ میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :