کراچی کے علاقے کورنگی میںپولیس نے مقابلے کے بعد کارلفٹر کو گرفتار کر لیا

بدھ 2 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) کراچی کے علاقے کورنگی میںپولیس نے مقابلے کے بعد کارلفٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کر کے کار لفٹر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کورنگی ذوالفقار مہر کے مطابق ملزم ثناء اللہ میرانی شہری سے کار چھین کر فرار ہو رہا تھا، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کار کا پیچھا کیا۔ پولیس مقابلے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیاگیا،ایم انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :