چینی وزیر اعظم 6مئی سے انڈونیشیا اور جاپان کے سرکاری دوروں پر روانہ ہوں گے

لی کی چیانگ جاپان میں منعقد ہونے والی ساتویں چین،جاپان،جنوبی کوریا سمٹ میں بھی شریک ہونگے

بدھ 2 مئی 2018 16:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ6 مئی سے انڈونیشیا اور جاپان کے سرکاری دوروں پر روانہ ہوں گے، وہ جاپان میں منعقد ہونے والی ساتویں چین ۔جاپان ۔جنوبی کوریا سمٹ میں بھی شریک ہونگے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ا علان کیا کہ انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودواور جاپان کے وزیر اعظم شینزوآبے کی دعوت پر چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ رواں ماہ چھ سے گیارہ تاریخ تک انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے اور جاپان کے سرکاری دورے کے ساتھ جاپان میں منعقد ہونے والی ساتویں چین ۔جاپان ۔جنوبی کوریا سمٹ میں بھی شریک ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :