ایشین سٹاک مارکیٹس میں کاروبار کے درمیان مندی رہی

بدھ 2 مئی 2018 19:07

ایشین سٹاک مارکیٹس میں کاروبار کے درمیان مندی رہی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں مجموعی طور پر مندی رہی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مالیاتی پالیسی بارے رپورٹ کا انتظار ہے۔ ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 35.25 پوائنٹ (0.16 فیصد) کم ہوکر 22472.78 پوائنٹ پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

ٹاپکس انڈیکس 2.66 پوائنٹ (0.15 فیصد) کمی کے ساتھ 1771.52 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 185.72 پوائنٹ (0.60 فیصد) کمی کے ساتھ 30622.73 پوائنٹ رہا۔ادھر چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 5.18 پوائنٹ (0.17 فیصد) بڑھ کر 3087.41 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 4.06 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 1780 پوائنٹ رہا۔۔

متعلقہ عنوان :