پیراگون سوسائٹی کے ایم ڈی خواجہ عالم کی درخواست پر سماعت

بدھ 2 مئی 2018 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پیراگون سوسائٹی کے ایم ڈی خواجہ عالم کی درخواست پر سماعت کی جس میں ایل ڈی اے کی جانب سے پیراگون سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کو رجسٹرڈ نہ ہونے کی بنا پر بھجوائے گئے نوٹسز کو چیلنج کیا گیا ہی. درخواست میں ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ 2015 میں پیراگون سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کو ایل ڈی اے اور عزیز بھٹی ٹائون نے رجسٹرڈ کیا. سوسائٹی میں 2500 سے زائد گھر آباد ہیں وکیل نے بتایا کہ سوسائٹی میں لیسکو نے ایک ارب دس کروڑ کی ادائیگی کے بعد گرڈ اسٹیشن نصب گیا۔ وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اس وقت سوسائٹی کی قانونی حیثیت پر کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا لیکن اب کہ ایل ڈی کی جانب سے شوکاز نوٹس کے ذریعے سوسائٹی کو غیر رجسٹرڈ ڈکلیر کر دیا گیا۔ وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ سوسائٹی کو غیر قانونی قرار دینا ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ ایل ڈی اے کے نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ درخواست پر آئندہ سماعت 15 مئی کو ہوگی۔