55 ارب روپے کی ادائیگی روکے جانے پر پنجاب حکومت نے وفاق کو مراسلہ جاری کر دیا

بدھ 2 مئی 2018 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کے حصے کے 55 ارب روپے کی ادائیگی روکے جانے پر پنجاب حکومت نے وفاق کو باقاعدہ ایک مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر پنجاب حکومت کے 5 ارب روپے روک جانے کی وجہ سے پنجاب حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہے اور پریشان ہے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مذکورہ رقم فوری طور پر ادا نہ کی گئی تو پنجاب حکومت کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ کا ہدف پورا کرنا مشکل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :