سکھر،روہڑی کی مکین خاتون مسمات وحیدہ ڈھنڈن کا شوہر بخش علی کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے باہر احتجاج

بدھ 2 مئی 2018 23:03

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) روہڑی کے نواحی گائوں کی مکین خاتون مسمات وحیدہ ڈھنڈن نے اپنی والدہ مسمات امداد خاتون و دیگر کے ہمراہ اپنے شوہر بخش علی کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے سلائی کڑھائی کر کے پسے جمع کئے اور اپنے بچوں کو چھت فراہمی کے لئے مکان بنوایا میرا شوہر بخش علی مکان فروخت کرنا چاہتا تھا انکار پر اس نے اپنے بہنوئی ارشاد و دیگر کیساتھ ملکر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور سیاہ کاری کا جھوٹا الزام عائد کر کے مجھے بلاجواز طلاق دیکر گھر سے نکال دیا ہے میں بے یار و مددگار انصاف کی فراہمی کیلئے سرکاری افسران کے دفاتر کے چکر کاٹ رہی ہے مجھے ڈر ہے میرا شوہر مجھے جان سے نہ مار دے خدرا مجھے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :