ڈپٹی کمشنر پشاور کا شاہین مسلم ٹائون کا دورہ۔جاںبحق بچوں کے والدین سے ملاقات۔ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور

بدھ 2 مئی 2018 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے شاہین مسلم ٹائون میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے ان کے گھروں میں ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر محمد مغیث ثنا ء اللہ،ٹیکنیکل فوکل پرسن ای او سی ڈاکٹر امتیاز علی شاہ، صوبائی این سٹاف آفیسر ڈاکٹر اعجاز علی شاہ، محکمہ صحت فوکل پرسن ڈاکٹر مسعود، این سٹاف آفیسر ڈاکٹر انور جمال اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر پشاور نے والدین کو یقین دلایا کہ انکوائری رپورٹ میں اگرکوئی اہلکار ملوث پایا گیاتو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے والدین کو یقین دلایا کہ وہ ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انھوں نے اس موقع پر واضح کیاکہ محکمہ صحت کے مطابق پولیو ویکسین سے ہلاکتیں ناممکن ہیں تاہم کمیٹی ہر پہلو کا جائزہ لے گی اور انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر مزید کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔