انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس

بدھ 2 مئی 2018 23:49

خانیوال۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میںایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں چوہدری صہیب اقبال ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک ،سی ای او ایجوکیشن اشفاق گجر ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ارشد ، ڈی ایس پی مقبول جٹ ،ڈی ایم او محمد یوسف ، ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر فضل الرحمان بلال ،عالم شیر پنیاں سمیت ایم ایس اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع خانیوال کی پو لیو ٹیموں کی کارکر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور محکمہ صحت کے افسران اور فیلڈ سٹاف پر زور دیا کہ انسداد پولیو مہم کے سو فی صد ٹارگٹ کے حصول کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت کے مر تکب ملازمین کے خلاف سخت محکمان کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :