ٹیلنٹ ہنٹ سکیم 2018کے سلسلے میں کرافٹ مقابلے 4مئی کوملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوں گے

بدھ 2 مئی 2018 23:50

ملتان۔ 02مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ سکیم 2018کے سلسلے میں کرافٹ مقابلے 4مئی2018کو صبح9بجے تا شام 5بجے ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوں گے۔ کرافٹ مقابلوں کو نقاشی، کروشیا ورک، مٹی کے برتن، کیمل بون ورک، کھسہ سازی کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ریذیڈینٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ملتان محمد سجاد جہانیہ نے بتایا کہ کرافٹ مقابلوں کی جیوری ( ججز کمیٹی) پروفیسر شہزاد احمد پرنسپل کالج آف آرٹس زکریا یونیورسٹی ملتان ، عمارہ منظور ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز ملتان، پرفیسر عذراشاہد، سٹی آف سدرن پنجاب اور معروف نقاش محمد باقر پر مشتمل ہوگی جبکہ شکایات ازالہ کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر محمد فاروق ڈوگر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد اصغر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل ملتان سلیم قیصر اور معروف نقاش عبدالرحمان پر مشتمل ہوگی۔