صحافی محفوظ رہیں ،صحافیوں کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لائیں ‘آصف علی زرداری

بدھ 2 مئی 2018 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ آج کا دن ہمیںیہ مناسب موقع فراہم کرتا ہے کہ آزادی اظہار جس کی ضمانت آئین میں دی گئی ہے ہے اس کا تحفظ کریں ۔انہوںنے کہاکہ اطلاعات تک رسائی کا حق استعمال کرنے کیلئے آزادی اظہار کی ضرورت ہوتی ہے یہ ضروری ہے کہ صحافی کو اس کی جان پر کسی قسم کا دبائو اور خطرات لاحق نہ ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس عالمی یوم صحافت کے موقع پر ہم صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہیں اور ہم سب سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحافی محفوظ رہیں اور صحافیوں کے خلاف جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لائیں ۔ا نہوںنے کہاکہ یہ بات بھی اہم ہے کہ صحافیوں کو جسمانی تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی تحفظ بھی حاصل ہو ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ ایسا طریقہ کار اپنایا جائے جس سے صحافیوں کے معاشی حقوق کا تحفظ ہوسکے کیونکہ معاشی طور پر صحافیوں کا گلا گھونٹنا جسمانی تشدد کے خطرے سے کم نہیں ۔

متعلقہ عنوان :