عبدالجبار خان کی کراچی کے جلسوں میں بھرپور عوامی شرکت پر پیپلزپارٹی قیادت کو مبارکباد

بدھ 2 مئی 2018 23:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر عبدالجبار خان نے پیپلزپارٹی کے کراچی میں جلسوں میں بھرپور عوامی شرکت پر پارٹی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب دہشت اور وحشت کی سیاست ختم ہوتی جارہی ہے اور لوگوں میں سیاسی شعور بیدار ہورہا ہے اس لئے پیپلزپارٹی کو کراچی میں نہ صرف بھرپور عوامی پذیرائی مل رہی ہے بلکہ پیپلزپارٹی کے پروگرام کراچی اور حیدرآباد کے ان علاقوں میں ہورہے ہیں جہاں پہلے کبھی نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حیدرآباد، کراچی میں کی جانے والی سیاست سے شہری بے زار آگئے ہیں اور وہ اب تبدیلی چاہتے ہیں پیپلزپارٹی کیونکہ عوامی جماعت ہے اور اس جماعت کی قیادت نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اس لئے نظریاتی طورپر اُردو بولنے والے پیپلزپارٹی میں شامل ہوتے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :