کوئٹہ، ہم نے نصیرآباد عوام کو کبھی بھی مشکل حالات میں کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے ہیں،حاجی محمد خان لہڑی

سیلاب ہوں یا زرعی پانی کا قلت ہو جہاں بھی ضرورت پڑی اپنے عوام کے درمیان میں رہ کر ان کے لئے خدمات انجام دیتے رہے ہیں،ممبر صوبائی اسمبلی

بدھ 2 مئی 2018 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) ممبر صوبائی اسمبلی سابق صوبائی مشیر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ ہم نے نصیرآباد عوام کو کبھی بھی مشکل حالات میں کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے ہیں سیلاب ہوں یا زرعی پانی کا قلت ہو جہاں بھی ضرورت پڑی اپنے عوام کے درمیان میں رہ کر ان کے لئے خدمات انجام دیتے رہے ہیں 2013 سے 2018 تک ہماری پانچ سالہ دور اقتدار کو عوام سنہرے دور کے طور پر یاد کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ نصیرآباد عوام کے لئے ہر دور میں ہم نے خدمات انجام دیکر آج تک حلقہ انتخاب کے لوگوں کو پریشان نہیں کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم اقتدار کے بغ یر بھی نصیرآباد عوام کے ہر دکھ و درد میں برابر کا شریک رہ کر کسی کو بھی مایوس نہیں کیا اور کہا کہ ہماری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور کہا کہ حلقہ پی بی 13 تمبو نصیرآباد میں ہماری کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ہم نے حلقہ انتخاب میں بلا رنگ و نسل عوام کے لئے خدمات انجام دیئے ہیں ہماری تجوید کردہ عوامی اور اجتماعی اسکیمات سے آج پورے نصیرآباد عوام ان اجتماعی اسکیمات سے مستفید ہورہے ہیں آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں ہم اپنی سابقہ کارکردگی کے بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے ۔