ترکی اور جنوبی کوریا کی خواتین اوّل کے درمیان ملاقات

جمعرات 3 مئی 2018 11:33

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب کی اہلیہ امینہ اردوان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کی اہلیہ کِم ینگ سٴْوک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ ترکی کے خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے دوران صدر رجب طیب اردوان کی اہلیہ امینہ ایردوان نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن کی اہلیہ کِم ینگ سٴْوک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

صدارتی پیلس میں ہونے والے اس ملاقات میں دونوں فرسٹ لیڈیز نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات میں تقویت کا سبب بننے پر یقین کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں معاشروں کے درمیان مشترکہ اقدار کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آمینہ اردوان اور کِم ینگ نے کنبے کی تشکیل میں ماں کے موثر کردار کا بھی ذکر کیا۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی اہلیہ حلیہ چاوش اولو بھی شریک تھیں۔

متعلقہ عنوان :