کامران خلیل آئی ٹی ایف ڈویڑن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر 14 چیمپئن شپ میں کوچنگ کیلئے پرسوں بنکاک روانہ ہوں گے

جمعرات مئی 12:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان کے کامران خلیل آئی ٹی ایف ڈویڑن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر 14 چیمپئن شپ میں بطور کوچ خدمات سرانجام دینے کیلئے پرسوں ہفتہ کو بنکاک روانہ ہوں گے۔ آئی ٹی ایف ڈویڑن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر 14 چیمپئن شپ 7 سے 19 مئی تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پہلا ایونٹ 7 سے 12 مئی تک جبکہ دوسرا ایونٹ 14 سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ایونٹس میں پاکستان،، ویتنام، بنگلہ دیش،، لبنان، ایران،، قازخستان اور منگولیا کے 2، 2 کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ایونٹس میں شرکت کیلئے تمام ممالک کے کھلاڑی 5 مئی کو تھائی لینڈ روانہ ہوں گے اور ٹورنامنٹس کے اختتام پر تمام ممالک کے کھلاڑی 20 مئی کو اپنے اپنے ملک واپس آئیں گے۔