صومالیہ ، مسلح افراد نے انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے لئے کام کرنے والی جرمن نرس کو اغوا کرلیا-موغادیشو

جمعرات 3 مئی 2018 12:44

صومالیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں مسلح افراد نے انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کے لئے کام کرنے والی جرمن نرس کو اغوا کر لیا ۔

(جاری ہے)

آئی سی آر سی کی طرف سے جاری بیان میں نرس کے اغوا پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق نامعلوم مسلح افراد مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے موغا دیشو میں آئی سی آر سی کے کمپائونڈ میں داخل ہوئے اور نرس کو اپنے ساتھ لے گئے۔ آئی سی آر سی کے حکام ان کی بحفاظت رہائی کے لئے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :