عازمین حج کیلئے ایک روزہ تربیتی نشست 6 مئی کو جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ میں ہو گی

جمعرات 3 مئی 2018 13:55

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) عازمین حج کیلئے ایک روزہ تربیتی نشست 6 مئی کو جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ میں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق رہنمائے حج کمیٹی کے زیراہتمام (مرد و خواتین) کیلئے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام 6 مئی 2018ء بروز اتوار جامع مسجد شیرانوالہ گیٹ ہری پور میں صبح 8 بجے سے 10 بجے تک منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

کمیٹی انتظامیہ نے عازمین حج سے اس پروگرام میں شرکت کی استدعا کی ہے تاکہ وہ اس پروگرام میں شامل ہوکر سفر حج کے ارکان سیکھیں اور حج کے دوران سنت کے مطابق حج ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :