سوڈان نے 13 سفارتی مشنز ، 4 قونصلر دفاتر بند کر دیئے

جمعرات 3 مئی 2018 15:03

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے مالی بحران کے باعث بیرون ملک تیرہ سفارتی مشنز اور چار قونصلر مشنز بند کر دیئے۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی صدر نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت انہوں نے وزارت خارجہ کو بیرون ملک منتخبہ سفارتی اور قونصلر مشنز بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سات سفارتی مشنز میں صرف ایک سفیر رکھا جائے واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سوڈانی سفارتکاروں کو تنخواہیں نہیں دی جا رہی تھیں۔ ۔