باغبانپورہ میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ میاں بیوی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی‘ شوہر جہان فانی سے رخصت ‘ بیوی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعرات 3 مئی 2018 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ میاں بیوی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی، شوہر جہان فانی سے رخصت ہو گیا جبکہ بیوی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے رہائشی 30 سالہ مزمل کا اکثر اپنی بیوی 26 سالہ ماریہ کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کی رات بھی دونوں میں جھگڑا ہوا جس دوران مزمل نے آہنی راڈ کے وار کر کے ماریہ کو زخمی کر دیا اور دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، بعد ازاں اس کی اہلیہ نے بھی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزمل کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ ماریہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاایس ایچ او باغبانپورہ خالد کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑوں کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے