امریکہ،فوجی ٹرانسپورٹ طیار ہ حادثہ،5 افراد ہلاک

جمعرات 3 مئی 2018 17:44

جارجیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) امریکی ریاست جارجیا میںفوجی ٹرانسپورٹ طیارے کی تباہی کے نتیجے میں5 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کی تباہی کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

پورٹو ریکو کے ایئر نیشنل گارڈ کا یہ طیارہ سًوینہ ایئر پورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ حکام کے مطابق طیارے میں نو افراد سوار تھے، جو سب کے سب فوجی اہلکار تھے۔ پرانی طرز کا یہ مال بردار ہوائی جہاز گراؤنڈ کیے جانے سے قبل اپنی آخری پرواز پر تھا۔ پورٹو ریکو بحیرہ کریبیین میں امریکا کا ایک بیرونی علاقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :