ایران کے بعد مراکش کے الجزائر سے بھی تعلقات کشیدہ، الرباط نے الجزائر پر پولیساریو محاذ کی معاونت کا الزام عائد کر دیا

جمعرات 3 مئی 2018 17:44

الرباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) ایران کے بعد مراکش کے الجزائر سے بھی تعلقات کشیدہ ہو گئے، الرباط نے الجزائر پر بھیپولیساریو محاذ کی معاونت کا الزام عائد کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراکش کی جانب سے علیحدگی پسند "پولیساریو محاذ "کو معاونت فراہم کرنے پر ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد الرباط کی الجزائر کے ساتھ بھی کشیدگی سامنے آئی ہے۔

مراکش نے دعویٰ کیا ہے کہ الجزائر بھی خفیہ طور پر ایران کے ساتھ مل کر" پولیسارو محاذ "کی معاونت کر رہے۔ایک بیان میں مراکشی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ الجزائر کی مراکش کی قومی سلامتی کے خلاف خاموش سازشوں کو سمجھتے ہیں۔بیان میں ایران اور حزب اللہ پر پولیسارو محاذ کی مالی اور عکسری امداد کے الزام کا اعادہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مراکشی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک نئے بیان میں کہا گیا کہ وہ ہمسایہ ملک الجزائر کی ایران، حزب اللہ اور پولیساریو محاذ نواز پالیسی کو سمجھتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے کافی غور وخوض اور باریکی سے چھان بین کے بعد معلومات حاصل کی ہیں کہ پولیساریو محاذ کو حزب اللہ ملیشیا کی طرف سے الجزائر کی سرزمین پر عسکری تربیت فراہم کی جاتی ہے۔بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ الجزائر سن 1975 سے پولیساریو محاذ کی مدد کررہا ہے جو مغربی صحارا میں علیحدگی کے لیے کوشاں ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل مراکش نے ایران کے ساتھ یہ کہہ کر سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے کہ تہران اور لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ علیحدگی پسند پولیساریو محاذ کی مدد کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :