انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ سرکٹ و ن کاآغاز 8مئی سے اسلام آباد میں ہو گا

جمعرات 3 مئی 2018 20:02

انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ سرکٹ و ن کاآغاز 8مئی سے اسلام آباد میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پاکستان اسکواش فیڈریشن فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ سرکٹ و ن کاآغاز 8مئی سے اسلام آباد میں ہو گا ۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی کے مطابق پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن نے بیک ٹو بیک پاکستان اسکواش فیڈریشن کو تین انٹرنیشنل سرکٹ ٹورنامنٹس الاٹ کئے ہیں جو مئی ، جون اور جولائی کے ماہ میں منعقد کروائیں جائینگے جس کے بعد سکواش فیڈریشن رواں سال مزید پی ایس اے ٹورنامنٹس بھی منعقد کروائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ سرکٹ ون مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں 8 مئی سے 13 تک کھیلا جائیگا جس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، ٹورنامنٹ میں مینز ایونٹ کی انعامی رقم 10ہزار ڈالرز جبکہ وویمنز ایونٹ کی انعامی رقم 5ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔ ائیر مارشل شاہد اختر علوی نے مزید بتایا کہ ان ٹورنامنٹس کے انعقاد کامقصد قومی پلیئرز کی رینکنگ کو بہتر بنانا ہے تاکہ اسکواش پلیئرز کو ملک میں ہی انٹرنیشنل ٹورنامنٹس مل سکے اور وہ ان ٹورنامنٹس کے ذریعے اپنی رینکنگ کو بہتر بنا سکے ۔ ۔۔۔

متعلقہ عنوان :