ہر ی پور کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع کے عوا م کی بہترخد مت یقینی بنا نے کی غر ض سے -,,ذمہ دا ر ہر ی پور -،،کے نا م ایک جا مع حکمت عملی تیا ر کرلی

جمعرات 3 مئی 2018 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء)ہر ی پور کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع کے عوا م کی بہترخد مت یقینی بنا نے کی غر ض سے -,,ذمہ دا ر ہر ی پور -،،کے نا م ایک جا مع حکمت عملی تیا ر کی ہے جس کے تحت طلبہ ،اسا تذہ اور پو لیس و محکمہ ما ل کے اہلکارو ں کے لئے تر بیتی سیمینا ر ، ور کشا پ کے انعقاد کے علا وہ عوا می خد مت کے جذبا ت پیدا کر نے کی مشقیںاور دیگر سر گر میا ں شروع کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکمت عملی کا مقصدسر کا ری خد ما ت پر ما مو ر سر کا ری محکمو ں کے علا وہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وا لے افراد کو بین الا قوا می معیا ر اور اصو لو ں کے مطا بق معا شر تی ذمہ دا ریو ں کو سمجھنے اور ان کی ادا ئیگی کے قا بل بنا کر معا شرتی عزت و احترا م اور دو سرو ں کی مدد اور خد مت کے جذبا ت کو فرو غ دینا ہے ۔اس حکمت عملی کے مقا صد کا حصو ل یقینی بنا نے کے لئے ڈپٹی کمشنر ہر ی پو ر کا دفتر اپنے انسا نی اور ما لی وسا ئل کے اندر رہتے ہو ئے مر کزی کردا ر ادا کر رہا ہے۔