سو ئس بینک سمیت دیگر بیرونی مالیاتی ادار وں کا چین میں سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی، باضابطہ درخواست د یدی

جمعرات 3 مئی 2018 23:43

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) سو ئٹزرلینڈ بینک سمیت دیگر بیرونی مالیاتی ادار وں نے چین میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ درخواست د یدی ہے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق گزشتہ ماہ منعقدہ بو آو ایشیائی فورم میں چین نے مالیاتی شعبے میں مزید کھلی پالیسیوں کے نفاز کا اعلان کیا تھا اور اب ان پالیسیوں اور اقدامات پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سو ئٹزرلینڈ بینک سمیت دیگر بیرونی مالیاتی ادارے چین میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں اور ان کی جانب سے باضابطہ درخواست دی گئی ہے ۔ چین کے متعلقہ اہل کار کے مطابق اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین دوسرے ممالک کے لئے اپنے مالیاتی شعبے کا دروازہ کھولنے کا پرخلوص عزم رکھتا ہے ۔ اس شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے حصول سے ایک جانب مسابقت میں اضافہ ہو گا دوسری جانب مالیاتی منڈی کو توسیع دی جا سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :