جو صارف بجلی کا بل نہیں دے گا اس کنکشن کاٹ دیا جائیگا ،خواہ وہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو ،لائن سپریٹنڈنٹ گنداخہ علی گوہر مگسی

جمعرات 3 مئی 2018 23:24

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) لائن سپریٹنڈنٹ گنداخہ علی گوہر مگسی نے کہا کہ اعلیٰ افسران جن میں ایکسین واپڈا آپریشن عبدالسلام مینگل اور ایس ڈی او واپڈا آپریشن سب ڈویژن اوستہ سے خصوصی احکامات ہیں کہ بجلی کے بلوں کی وصولی ہر حال میں ممکن بنا ئی جائے ، یہاں مو جو دہ بلوں کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ اپنے بقایا جات میں بھی بل جمع کرا رہے ہیںتا ہم کچھ ایسے صارفین بھی ہیں جو بل دینے سے گریز کر رہے ہیں جو بجلی کا بل نہیں دے گا ان کنکشن کاٹ دیا جائیگا ،خواہ وہ کتنا ہی با اثر نہ ہو۔

اور جو بھی غیر قانونی طریقے سے بجلی چلانے کی کوشش کریگا ان کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جائیگا ۔وہ گنداخہ گرڈ سے نکلنے والے تینوں فیڈرز پر آپریشن کے تحصیل پریس کلب گنداخہ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاروں کو کاٹ کر جس طرح آج ہم نے پریس کلب کے سامنے جلائی ہیں یہ وارننگ ہیں ان غیر قانونی طور پر بجلی چلانے والوں کیلئے ان سے گزارش ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنے لئے بجلی کے نئے کنکشن منظور کرائیں اور روز روز کی زحمت سے بچ جائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ذاتی دشمنی کسی سے نہیں سب ہمارے لیئے قابل احترام ہیں پر جو بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کریگا اس میں ہم آنے والے نہیں ۔آخر میں لائین سپرینڈنٹ گنداخہ نے کہا کہ آپ بجلی کے کرنٹ بل اور بقایا جات جلد سے جلد جمع کرائیں تاکہ ہم اوپر سے اور زیادہ ٹائیم کی بات کریں۔ اس موقع پر لائین میں اختیار مگسی اور صفدر دیناری بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :