آئی پی ایل میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 4 مئی 2018 09:50

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا جس کے پہلے میچ میں چنائی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں پونے کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ اسی روز کے دوسرے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں آئی پی ایل لیگ میں کانٹے دار میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چنائی سپر کنگزکی ٹیم 8 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے چھ میچز میں کامیابی حاصل کی اس اعتبار سے چنائی سپر کنگزکی ٹیم سب سے زیادہ 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم بھی 8 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے تین میچ کامیابی حاصل کی اور یہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کی سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم 8 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اس نے چھ میچز میں کامیابی حاصل کی اس اعتبار سے سن رائزرز حیدرآبادکی ٹیم بھی 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے ۔ دہلی ڈیئر ڈیولز کی ٹیم ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ لیگ میں (کل) اتوار کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے جس کے پہلے میچ میں ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں ممبئی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ اسی روز کے دوسرے میچ میں کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں اندور کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ آئی پی ایل کا فائنل میچ 27 مئی کو ممبئی میںکھیلا جائیگا۔