سرکاری محکموں کے خلاف زیرسماعت مقدمات کے پیروی کیلئے گریڈ17کے افسروں کونمائندہ مقررکیاجائے،چیف جسٹس

جمعہ 4 مئی 2018 12:00

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس وزیر شکیل احمد نے سکردو رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے سرکاری محکموں میں زیر سماعت مقدمات کی پیروی کیلئے گریڈ17سے کم سرکاری ملازمین کوبطور محکمانہ نمائندہ چیف کورٹ میں پیشی پر اظہار برہمی اور تمام سرکاری محکموںکو نوٹیسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ چیف کورٹ میں سرکاری محکموں کے خلاف زیر سماعت مقدمات کی پیروی کیلئے گریڈ 17 کے افسروں کو نمائندہ مقرر کیا جائے،گریڈ17سے کم سرکاری ملازمین کو بطور نمائندے کے طور پر چیف کورٹ میں پیش ہو کر مقدمے کی پیروی پر سختی سے پابندی کا حکم دیدیا ،حکم عدولی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :