فلم ’’بلائنڈ سپاٹنگ ‘‘کا لاس ویگاس میں شاندار پریمیئر

فلم 27 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعہ 4 مئی 2018 12:25

لاس ویگاس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) نسلی اور سماجی مسائل پر بنی فلم ’’بلائنڈ سپاٹنگ‘‘ کا لاس ویگاس میں پریمئیر ہوا، مرکزی کردار ادا کرنے والے ڈیویڈ ڈِگز اور رافیل کیسل کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ فلم 27 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نسلی اور سماجی مسائل پر بنی فلم بلائنڈ سپاٹنگ میںمرکزی کردار ادا کرنے والے ڈیویڈ ڈِگز اور رافیل کیسل نے ہی فلم کی کہانی بھی لکھی۔ فلم میں آکلینڈ میں پلے بڑھے دو دوستوں کی کہانی دکھائی گئی ہے جس میں ایک سیاہ فام اور دوسرا سفید فام ہے۔نسلی اور سماجی مسائل کے باوجود دونوں کی دوستی قائم رہتی ہے، ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں ایک سیاہ فام کی ہلاکت دونوں کے لئے مسائل پیدا کر دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :