16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 6مئی سے شروع ہوگی

جمعہ 4 مئی 2018 13:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) سندھ ٹینس ایسوسی ایشن اور کراچی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام16ویں ویسٹبری اوپن رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 6 مئی سے کراچی جمخانہ میں شروع ہوگی، ایونٹ کے ڈائریکٹر محمدخالد رحمانی نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، انڈر- 9، انڈر- 11، انڈر- 13، انڈر -15 اور انڈر -17 شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے نام کا اندراج آج جمعہ تک کرواسکتے ہیں، چمپئن شپ 12 مئی تک جاری رہے گی ، انہوں نے کہا کہ خواجہ سعید حئی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر جبکہ گلزار فروز، مشتاق احمد اور خالد شمسی نائب صدور ہوں گے، اسی طرح محمد خالد رحمانی ریفری و ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، فرحہ ریاض ایسوسی ایٹ سیکرٹری، سرور حسین میڈیا منیجر اور دیگر ممبران میں قدوسہ راجہ، رئیسہ اشفاق، عشرت زہرہ، نادیہ رزاق اور ریحان اسلم شامل ہیں، مزید معلومات کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد خالد رحمانی فون نمبر 0300-3607209 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :