جنوبی کوریا میں متعین فوج فوری کم کی جائے،ٹرمپ کی پینٹا گون کوہدایت

فوج میں کمی کا مقصدر ٹرمپ کی شمالی کوریائی لیڈر کے ساتھ مجوزہ ملاقات نہیں،امریکی اخبار

جمعہ 4 مئی 2018 13:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی وزارت دفاع کو کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں فوج کی تعداد میں کمی پر غور کرے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کے مطابق جنوبی کوریا میں فوج کی تعداد میں کمی کا تعلق رواں ماہ کے دوران ہونے والی امریکی صدر کی شمالی کوریائی لیڈر کے ساتھ مجوزہ ملاقات یا جوہری ہتھیار سازی سے نہیں ہے۔ بعض حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا میں امن ڈیل کی صورت میں جنوبی کوریا میں ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا جواز بھی ختم ہو جائے گا۔ اس وقت جنوبی کوریا میں امریکا کے 23 ہزار500 فوجی متعین ہیں۔ جنوبی کوریائی صدر کے دفتر نے اخبار کی رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :