اٹلی؛حکومت سازی کیلئے نیا مشاورتی دور 7 مئی سے شروع ہوگا

جمعہ 4 مئی 2018 15:36

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) اٹلی کے صدر سیرگیو ماٹاریلا نے عام پارلیمانی انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کیلئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ایک مرتبہ پھر ملاقاتوں کا سلسلہ 7 مئی سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے،قبل ازیں ایسی مشاورت کے 2ادوار مکمل کر چکے ہیں،ان ادوار میں حکومت سازی کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صدر دفتر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ ابھی تک نئی حکومت کے قیام کے امکانات سامنے نہیں آئے،2 ماہ گزرنے کے بعد بھی حکومت سازی کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کے موقف میں کوئی تبدیلی سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :