جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا فیصلہ

سرحد پاردہشتگردوں کی جانب سے خطرہ موجود ہے ، ایف سی کے مزید 14 ونگ بننے جا رہے ہیں ،ْبارڈرپر21 قلعے تعمیرکرلی گئی ہیں ،ْ آئی جی ایف سی

جمعہ 4 مئی 2018 16:09

جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا فیصلہ
جنوبی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی وزیرستان میں موبائل فون سروس اگلے ہفتے سے بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،ْاس متعلق آئی جی ایف سی ساؤتھ میجرجنرل عابد لطیف خان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے بعد 82 چیک پوسٹس ہٹا دی گئی ہیں، ایجنسی میں صرف 8 چیک پوسٹیں رہ گئی ہیں، افغان سرحد پر30 کلومیٹرباڑلگا دی گئی ہے اورپاک افغان بارڈرپرباڑ لگانے کا کام تیز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ سرحد پاردہشتگردوں کی جانب سے خطرہ موجود ہے ، ایف سی کے مزید 14 ونگ بننے جا رہے ہیں جب کہ بارڈرپر21 قلعے تعمیرکرلی گئی ہیں۔