ایڈیشنل کمشنر چاغی کا ایف اے ،ایف ایس سی کے امتحانی مراکز کادورہ

جمعہ 4 مئی 2018 17:27

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء)ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی میر ظفرریکی کا اچانک ایف اے اور ایف ایس ای امتحانی مرکز انٹرمیدیٹ امتحانی ہال پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی میر ظفرریکی کا اچانک ایف اے ایف ایس ای انٹرمیڈیٹ امتحانی ہال کا دورہ کیاگیااور امتحانی ہال میں مختلف جہگووں کا معائنہ کیا گیا جو طلباء امتحان دئے رہے تھے اس موقع پر سپریڈیٹ حاجی لعل محمد مینگل نائب سپریڈنٹ غلام دستگیر صابرپروفیسر محمد خالد پروفیسر فقیر شاہ بابو عبدالودود نوتیزئی ودیگر بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میر ظفر ریکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا طلباء اپنی محنت جاری رکھیں نقل جیسے ناسور سے دور رہے کیونکہ نقل طلباء کی مستقبل کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہونگے انہوں نے کہا ہمیں اپنے بچوں کو نقل کی ناسور سے دور رکھنا چاہیے انہوں نے امتحانی ہال کے سپریڈینٹ اور دیگر کا شکریہ اداکیا انہوں نے امتحان لینے کے دوران طلباء کی سخت نگرانی کی اس سے طلباء نقل سے دور رینگے انہوں امید ظاہر کی یہ طلباء سخت نگرانی میں امتحان دینگے تو ان کا مستقبل روشن ہونگے آخر میں ایڈیشنل کمشنر چاغی نے سپریڈنٹ سمیت تمام نگران کا شکریہ اداد کیا۔