سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید ظفر عباس انتقال کر گئے

جمعہ 4 مئی 2018 20:15

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراز عباس کے والد اور سابق وفاقی وزیر سید ضیاء عباس کے بڑے بھائی سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید ظفر عباس82سال کی عمر میں قضائے الہی سے وفات پا گئے۔ مرحوم کافی عرصہ سے بیمار اور ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

(جاری ہے)

انہیں کراچی میں وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں مختلف سیاسی و سماجی مذہبی رہنمائوں اور بورڈافسران کی شرکت ۔

سیکرٹری بورڈ محمد طارق ،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یاسر مونگا ،ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،ڈپٹی ایڈمنسریٹر سیدہ سمیرا رضوی ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن نثاء اللہ خان ،سینئر افسر فرحت عزیز ،سمیت دیگر افسران و ملازمین نے فراز عباس سے انکے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔