ضلعی انتظامیہ مردان کامختلف بازاروں کادورہ،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیں

جمعہ 4 مئی 2018 20:36

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی رحمت علی وزیر نے تحصیل تخت بھائی کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا ۔ اور وہاں پر اشیائے خورد و نوش اور مٹھائی کے دکانوں کو چیک کیا ۔ انہوں نے ناقص صفائی پر کئی دکانداروں کو قانون کے مطابق جرمانہ کیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے بازار میں عارضی ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی ایکشن لیا اور دکانوں کے سامنے بہت سے تجاوزات کو ہٹا کر سڑک کو ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کیلئے کلئیر کیا ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ناجائز منافع خوروں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف یہ مہم جاری رہیگی اور ضلعی انتظامیہ عوام کی بہتر صحت اورپرسکون ماحول فراہم کرنے کی خاطر ضروری اقدامات اٹھائے گی ۔

متعلقہ عنوان :