سرگودھا،گاڑیوں کی ٹرانسفر پر بائیو میٹرک سسٹم سے تبدیلی پر 30 جون تک کی چھوٹ دے دی گئی

جمعہ 4 مئی 2018 22:13

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) گاڑیوں کی ٹرانسفر پر بائیو میٹرک سسٹم سے تبدیلی پر 30 جون تک کی چھوٹ دے دی گئی ہے،اوپن ٹرنسفر رکھنے والے اپنی گاڑیوں کو جلد از جلد ٹرانسفر کروا لیں دی گئی مدت کے بعد خرید کنندہ اور فروخت کندہ کا ہونا لازم ہو گا،تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ڈاکٹر احمد بلال نے 30 اپریل تک اوپن ڈیڈ رکھنے والے کی گاڑیاں ٹرانسفر کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی ،لیکن سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں آخری ایام میں زیادہ رش ہونے کے باعث سیکرٹری نے عوامی مطالبات پر دی گئی ڈیڈ لائن میں 2 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے ا ب 30 جون تک اپنی گاڑیاں ٹرانسفر کروا سکتے ہیں، جنہوں نے اوپن لیٹر لے رکھے ہیں 30 جون کے بعد خرید کنندہ اور فروخت کنندہ دونوں کا ہونا لازم ہو گا،بصورت دیگر ان کی گاڑیاں ٹرانسفر نہیں کی جائیں گی،

متعلقہ عنوان :