گگو منڈی،ملکی سیاست سے کرپٹ سیاست دانوں کی صفائی شروع ، چوہدری نذیر احمد جٹ

آ ئندہ ملک سے مخلص ،ایماندار سیاست دان ہی کامیاب ہوں گے،سابق ایم این اے

جمعہ 4 مئی 2018 23:17

گگو منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء)ملکی سیاست سے کرپٹ سیاست دانوں کی صفائی شروع ہو چکی ۔آ ئندہ صرف ملک سے مخلص ،ایماندار سیاست دان ہی کامیاب ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے چک نمبر 187۔ای۔

(جاری ہے)

بی میں کورنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے ملکی سیاست کو کرہٹ سیاست دانوں سے پاک کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ کرپٹ اور کمیشن مافیا کے دن گنے جا چکے ہیں اور قوم نے انہیں پہچان لیا ہے ۔

معیشت کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے اور ملکی سلامتی کو دائو پر لگانے والوں کا واویلا رائیگاں جائے گا ۔چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا کہ ابھی تک ہم نے کسی بھی سیاسی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا ہم صرف صاف ستھرے اور بے داغ کردار کے حامل امیدواروں کا ساتھ دیں گے ۔