پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی آف گجرات کے ساتھ سپلٹ پی ایچ ڈی پروگرام کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب

جمعہ 4 مئی 2018 23:49

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اور یونیورسٹی آف گجرات کے ساتھ سپلٹ پی ایچ ڈی پروگرام کی ایک مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

دستخط کی تقریب پی ایچ ای سی سیکرٹریٹ، ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک، لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین اور ڈائریکٹر جنرل ضیا بتول جبکہ اور یونیورسٹی آف گجرات کی جانب سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ضیا القیوم، ڈاکٹر فوزیہ مقصود اور ڈاکٹر فارش اللہ یوسفزئی نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیی.۔

پی ایچ ای سی کے سینئر افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر نظام الدین کا کہنا تھا پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے لئے تعلیم اور تحقیق کے شعبہ میں وسیع مواقع پیدا کر کے ان کی پروفیشنل قابلیت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہی. "ہم اپنے اساتذہ کی تعلیمی وتحقیقی صلاحیت کو بڑھانے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اصلاحات لانے کے لیے کئی اقدامات اٹھا رہے ہیں سپلٹ پی ایچ ڈی پروگرام اساتذہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے اایسا ہی ایک قدم ہے۔