شوکت خانم کینسر ہسپتال اور جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ

جمعہ 4 مئی 2018 23:49

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر اور جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا،جس میں طلباء سمیت اساتذہ نے بھی بڑ ھ چڑھ کرحصہ لیا اور کینسر کے مریضوںکے لیے 115سے زائد خون کی بوتلیں عطیہ کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن امیر شاہ نے کیمپ کا دورہ کیا، جبکہ ڈین فیکلٹی آف لینگوئچز پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد اور جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کے مشیر ڈاکٹر بابر نسیم آسی بھی موجود تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر کو بتایاگیا کہ جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کے ممبران ہر سال 1500سے زائدمریضوں کے لیئے خون کا عطیہ دیتے ہیں جن میں تھیلیسیمیا کے شکار مریض بھی شامل ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے مزید کہا کہ اس دنیا میں سب سے بہترین عمل کسی کی جان بچانے کی کوشش کر نا ہے اور خون کے عطیات دینے سے مختلف بیماریوں سے لاحق ہزاروں مریضوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :