اینٹی کرپشن سرگودھا کا ایکشن ، ایس ڈی او، ایکسین اور ٹھیکیدار ریکارڈ سمیت طلب

جمعہ 4 مئی 2018 23:20

سرگودھا۔04مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) اخبار میں چھپی خبر" -گائوں چٹہ میں ٹھیکیدار گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کا تعمیراتی کام چھوڑ کر فرار-" پر عاصم رضا ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے ایکسین بلڈنگ ثاقب رحیم، ایس ڈی او محمد ریاض اور ٹھیکیدار پرویز رحیم کوریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اُن کو سختی سے ہدایت کی کہ سکول کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کریں اور کام کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اگر کام تسلی بخش نہ ہوا تو آپ کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی۔

جس پر ایکسین بلڈنگ ثاقب رحیم، ایس ڈی او محمد ریاض اور ٹھیکیدار پرویز رحیم نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ سکول کا تعمیراتی کام 04جون 2018تک مکمل کر دیا جائے گا اور تعمیراتی کام میںاعلی کوالٹی کا مٹریل استعمال کیا جارہا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکسین بلڈ نگ کو ہدایت کی مقررہ وقت سے پہلے کام کو مکمل کر کے مجھے رپورٹ پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :