ڈپٹی کمشنر کا اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کے مین ٹرمینل کا دورہ

جمعہ 4 مئی 2018 23:20

سرگودھا۔04مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے ضلعی ومیونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے ہمراہ سرگودہا اربن ٹرانسپورٹ سسٹم کے مین ٹرمینل کا دورہ کیا ۔ انہوں نے مین ٹرمینل پر رمضان بازار قائم کرنے کے ضمن میں ہدایات جاری کیں اور ٹرانسپورٹ سسٹم کے توسیع منصوبے کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی ‘ سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز ‘ اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عدنان شہزاد ‘ ٹی ایم او رانا جمیل ‘ ٹرانسپورٹرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار کو خوبصورت اور پرآسائش بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے انتظامیہ کو رمضان بازار میں پینے کے صاف پانی ‘ پارکنگ کے علاوہ روز مرہ زندگی کی ضروریات کے بڑے اسٹال لگانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مین ٹرمینل کی حدود میں واقع پختہ دکانات کو استعمال میں لانے او رروزہ داروں کی راہنمائی کیلئے بینرز آویزاں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ آئندہ چند روز میں ٹرانسپورٹ سسٹم میں سو سے زائد نئی گاڑیوں کا اضافہ ہو جائیگا جس سے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی ۔

متعلقہ عنوان :