شامی شہر دوما میں او پی سی ڈبلیو کے معائنہ کاروں نے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے چھان بین مکمل کر لی

ہفتہ 5 مئی 2018 10:20

ْ ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے (او پی سی ڈبلیو) کے معائنہ کاروں نے شامی شہر دوما میں اپنی چھان بین کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دمشق کے نواحی علاقے مشرقی غوطہ میں واقع اس شہر میں مبینہ کیمیائی حملوں کی تحقیقات کی خاطر یہ معائنہ کار وہاں گئے تھے، اس چھان کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ سات اپریل کو ہوئے اس حملے میں آیا کسی ممنوعہ کیمیکل مواد کا استعمال کیا گیا تھا یا نہیں۔ بتایا گیا ہے کہ معائنہ کاروں نے نمونے حاصل کر لیے ہیں اور جلد ہی رپورٹ مرتب کر لی جائے گی۔ اس مبینہ کیمیائی حملے کا الزام شامی صدر پر عائد کیا جاتا ہے تاہم وہ اسے مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :