یکم رمضان سے لاہور کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تھیٹروں کو بند کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 5 مئی 2018 12:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) لاہور کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تھیٹروں کو رمضان المبارک کے احترام میں یکم رمضان سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تمام تھیٹرز دوبارہ عید پر کھلیں گے جہاں نئے اسٹیج ڈراموں کا آغاز ہو گا ۔ ذرائع کے مطابق متعدد فنکاروں نے رمضان المبارک کا مہینہ سعودی عرب میں گزارنے کا بھی منصوبہ بنا رکھا ہے ۔ جبکہ روزوں کے دوران تھیٹروں میں تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے گا ۔