زرعی ماہرین کی موسم گرماکے چارے کی کاشت کے وقت کھادوں کی فراہمی کا مناسب خیال رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 5 مئی 2018 13:30

فیصل آباد۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے موسم گرماکے چارے کی کاشت کے وقت کھادوں کی فراہمی کا مناسب خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چارے کی کاشت کیلئے بوائی کے وقت کھیت میں 2بوری نائٹرو فاس اور دوسرے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریا کھاد بھی ضرور ڈالی جائے جبکہ بیج والی فصل میں بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ اور دوسر ے پانی کے ساتھ آدھی بوری یوریا فی ایکڑ کھیت میں ڈالی جائے تا کہ موسم گرماکے چارے کی اچھی پیداوار حاصل ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چارے کی بوائی کیلئے زمین کا درست انتخاب ، اس کی مناسب تیاری ، معیاری بیج ، اچھی کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال ، بروقت آبپاشی شاندار نتائج کی حامل ہو سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار غلہ کیلئے کاشتہ فصلات سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کی جانب بھی خصوصی توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :