شمالی کوریا نے اپنا معیاری وقت جنوبی کوریا سے ملالیا

ہفتہ 5 مئی 2018 13:40

پیانگ یانگ۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے تعلقات میں بہتری کے بعد اپنا معیاری وقت تبدیل کر لیا۔ وقت کی تبدیلی کا فیصلہ دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا نے اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کرلی ہیں جب کہ اب تک وہ جاپان اورجنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔شمالی کوریا کی جانب سے گھڑیاں آگے کرنے کو دونوں ممالک میں فاصلوں کو کم کرنے سمیت اچھے تعلقات کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔