ریاست کی موجودہ صورت حال انتہائی سنگین اور پریشان کن ہے ، میرواعظ

عالمی ادارے کشمیریوں پر ہو رہے جبر وتشدد کا نوٹس لیں ، خطاب

ہفتہ 5 مئی 2018 15:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) جموں وکشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال کو انتہائی سنگین اور پریشان کن قرار دیتے ہوئے حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت ہند کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جا رہے مظالم ، جبر و زیادتیوں ، ماردھاڑ ، کشت و خون کا سنجیدہ نوٹس لیں اور اس دیرینہ مسئلہ کو یہاں کے عوام کی مرضی اور خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حریت چیئرمین نے کہا کہ ظلم و زیادتی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف موثر آواز اٹھانا حالات کا ناگزیر تقاضا ہے چنانچہ مشترکہ مزاحمتی قیادت نے موجودہ نازک صورت حال اور دیگر عوامل کو نظر میں رکھ کر کشمیری عوام پر ڈھائے جا رہے مظالم ، جبرو زیادتیوں، ماردھاڑ ، کشت و خون کا سنجیدہ نوٹس لیں اور اس دیرینہ مسئلہ کو یہاں کے عوام کی مرضی اور خواہشات کے مطابق حل کرانے کے لئے اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کریں ۔ ۔