موسیقار نوشاد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس بیت گئے

ہفتہ 5 مئی 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) بالی ووڈ کے عظیم موسیقار نوشاد علی کے مداح ان کی 12ویں برسی منا رہے ہیں۔ ان کے گانوں کی موسیقی آج بھی کانوں میں رس گھول رہی ہے۔موسیقار نوشار علی 25دسمبر 1919ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1937ء میں فلم پریم نگر کے گانوں کی دھنیں ترتیب دے کر دیا۔ جسے زیادہ پزیرائی نہ ملی لیکن 1944ء میں بننے والی فلم رتن کی موسیقی نے تہلکہ مچا دیا۔موسیقار نوشاد علی نے اپنے کیریئر میں جن کامیاب فلموں میں موسیقی ی دھنیں ترتیب دیں ان میں رتن، انمول گھڑی، مغل اعظم، گنگا جمنا، دل لگی، دلاری، انداز اور مدرانڈیا اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :