صبا قمر‘صائمہ نور اور شگفتہ اعجاز کو سالگرہ مبارک

ہفتہ 5 مئی 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر 34 سال کی ہو گئیں جبکہ اداکارہ صائمہ نور اور شگفتہ اعجاز نے بھی ہفتہ کو اپنی اپنی سالگرہ منا ئی ۔اداکارہ صبا قمر5مئی 1984 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز اور بعدازاں ٹی وی ڈراموں میں بے مثال اداکاری سے اپنی شناخت قائم کی۔ صبا قمر نے ٹی وی ڈراموں کے ساتھ پاکستانی اردو فلموں اور بالی ووڈ کی ایک فلم میں بھی اداکاری کی ہے انہوں نے بالی ووڈ میں بننے والی فلم ہندی میڈیم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی فلم آج بھی چین کے سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جبکہ صبا قمر کا شمار پاکستان کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :