وزیراعلی سندھ نے عمرکوٹ میں کارڈیالوجی کورونری کئیر یونٹ کے فنکشن ورکنگ نہ کرنے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں

ہفتہ 5 مئی 2018 17:48

وزیراعلی سندھ نے عمرکوٹ میں کارڈیالوجی کورونری کئیر یونٹ کے فنکشن ..
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے عمرکوٹ شہر میں قائم دل کے کارڈیالوجی کورونری کئیر یونٹ کے فنکشن ورکنگ نہ کرنے کے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں عمرکوٹ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر سلیم شیخ نے چند روز قبل ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف "NICVD"کراچی کو ایک خط لکھا تھا کہ عمرکوٹ میں دل کے امراض کے لیے دل کا ایک چھوٹا کارڈیالوجی کورونری کئیر یونٹ قائم ہے مگر یہ کارڈیالوجی یونٹ فنکشن نہیں ہے ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر سلیم شیخ کے اس خط پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی سندھ کے ڈپٹی سکریٹری غلام مرتضی شیخ نے جوابی خط کے ذریعے سکرٹری ہیلتھ کراچی سے عمرکوٹ کے دل کے یونٹ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر سلیم شیخ نے’’این این آئی‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی ڈی ایچ او کا چارج سنبھالے ہوئے تھوڑا وقت ہوا ہے ان کی بھرپور کوشش ہوگی کہ عمرکوٹ ضلع کی عوام خصوصا غریب عوام کو صحت علاج معالجے کی ہرممکن بنیادی سہولیات دی جائے ضلع بھر کے سول اسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دی جاری ہے ضلع بھر کے تمام سول اسپتالوں اور گاں گوٹھوں میں قائم بیسک ہیلتھ سینٹروں کی حالت زار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر سلیم شیخ نے بتایا کہ وہ خود تمام صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں اس میں کسی قسم کی غفلت لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور بہت جلد عمرکوٹ ڈاہلاسیز سینٹر کو مزید جدید ڈاہلاسیز مشین فراہم کی جائے گی یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمرکوٹ سٹی میں کارڈیالوجی کورونری دل کا یونٹ سال "2009"میں تعمیر کیا گیا تھا گذشتہ9سال سے دل کا یہ یونٹ اسپتال شروع نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث علاقے کے غریب دل کے امراض میں مبتلا مریض پرائیویٹ نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہے بتایا جاتا ہے کہ دل کے اس یونٹ اسپتال کی ایس این ای منظور نہیں ہے سال2015میں اس وقت کے ڈی ایچ او نے اپنے خط نمبر ۔

(جاری ہے)

no.dho/u-kot-account .2610/12سکرٹری ہیلتھ کراچی کو عمرکوٹ کارڈیالوجی کورونری کئیر یونٹ کی مجموعی طور پر32کروڑ34لاکھ 58ہزار800روپے کی ایس این ای کی منظوری کے لیے لکھا تھا مگر افسوس کہ تاحال منظور نہ ہونے کے باعث کارڈیالوجی کورونری کئیر یونٹ شروع نہیں ہوسکا ہے غریب لوگ دربدر ہونے پر مجبور ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عمرکوٹ کے کارڈیالوجی یونٹ کو فوری شروع کرایا جائے اور عمرکوٹ ڈائیلاسزسنیٹر کو مزید ڈائیلاسز مشین فراہم کی جائے تاکہ غریب لوگوں کو صحت علاج معالجے کی زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل ہو۔