ْمدینہ منورہ: عمرہ زائرین کی رہائش گاہ شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آتشزدگی،200پاکستانی بھی پھنس گئے

ہفتہ 5 مئی 2018 18:35

ْمدینہ منورہ: عمرہ زائرین کی رہائش گاہ شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آتشزدگی،200پاکستانی ..
مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی رہائش گاہ مرکز الیاس میں آگ لگ گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ آگ عمارت کی 14ویں منزل پر شارٹ سرکٹ کے خوفناک آگ بھڑک اٹھی،جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زیادہ تر زائرین کو نکال لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق مرکز الیاس میں 200 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین بھی رہائش پذیر ہیں۔اس کے علاوہ وہاں مصر، شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین بھی موجود ہیں